0
Friday 8 Feb 2019 12:58

سعد رفیق سے پیراگون سوسائٹی کے بعد لوکو مٹیوز انجن کی خریداری پر تحقیقات شروع

سعد رفیق سے پیراگون سوسائٹی کے بعد لوکو مٹیوز انجن کی خریداری پر تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے مزید تحقیقات اب جیل میں ہوں گی اور نیب کی تحقیقاتی ٹیم جیل میں لوکو موٹیوز انجن کی مہنگے داموں خریداری پر تحقیقات کرے گی۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جیل جانے کے بعد بھی نیب سے جان نہ چھوٹ سکی، نیب لاہور نے ریلوے میں مہنگے داموں 55 لوکو موٹیوز انجن خریدنے کے معاملے پر سعد رفیق سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ کرلیا ہے، نیب کی تفتیشی ٹیم سعد رفیق سے جیل میں تفیتش کی اجازت کے لیے جلد ہی احتساب عدالت میں درخواست کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ سعد رفیق نے بطور وزیر ریلوے 55 لوکو موٹیوز انجن مہنگے داموں خریدنے کی منظوری دی تھی، 55 میں سے صرف 10 لوکو موٹو انجن استمعال میں ہیں جبکہ 45 لوکو موٹیو انجن اضافی خریدے گئے جس کی وجہ سے اضافی لوکو موٹیوز خریدنے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

قومی احتساب بیورو نیب لاہور نے سابق وزیر ریلوے کو پیراگون ہاؤسنگ اسکیم فراڈ اسکینڈل میں گرفتار کیا تھا۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق 54 روز تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حوالات میں رہنے کے بعد اب جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل میں قید ہیں جہاں نیب کی تحقیقاتی ٹیم اجازت ملنے کے بعد لوکو موٹیو انجن کی مہنگے داموں خریداری کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد حتمی رپورٹ تیار کر کے چیئرمین قومی احتساب بیورو کو بھجوائے گی پھر اس رپورٹ کی روشنی میں خواجہ سعد رفیق کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 776830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش