0
Friday 8 Feb 2019 15:29

گوادر، پاسپورٹ آفس عملے کے غیر مناسب رویہ سے شہری پریشان

گوادر، پاسپورٹ آفس عملے کے غیر مناسب رویہ سے شہری پریشان
اسلام ٹائمز۔ پاسپورٹ آفس گوادر شہریوں کی تذلیل گاہ بن گیا، گیارہ اسکیل کا ڈیٹا انٹری آپریٹر پاسپورٹ آفس گوادر ادب و اخلاق سے عاری شخص ہے، لوگوں کے تیار پاسپورٹ کئی کئی ہفتوں تک نہیں دیتے۔ تفصیلات و عوامی شکایت کے مطابق گیارہ اسکیل کا ایمیگریشن (پاسپورٹ) ڈیٹا انٹری آپریٹر پاسپورٹ آفس گوادر، حج اور دیگر خلیجی ممالک میں جانے کے خواہشمند مرد و خواتین کے ساتھ تضحیک آمیز اور ناشائستہ انداز میں پیش آتے ہیں۔ باتوں باتوں میں پاسپورٹ بنانے والوں کو جھاڑنا، بدمزاجی و بد اخلاقی اس کا معمول بن گیا ہے، گوکہ شہریوں اور پاسپورٹ بنانے والوں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر گوادر نے مذکورہ افراد کو کئی دفعہ اپنے آفس طلب کرکے ہدایت کی اور سمجھایا، لیکن انہیں سمجھ نہیں آئی، اور ہنوز پاسپورٹ بنانے والوں کی تذلیل جاری ہے، کئی دن گزرنے کے باوجود اْنہوں نے بحیثیت انچارج پاسپورٹ آفس گوادر سرور سسٹم کی خرابی کا تحریری کوئی لیٹر اپنے سنیئر کو نہیں لکھا تھا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کی ہدایت کے بعد 7 فروری کو ڈپٹی کمشنر کے آفس سپرنٹنڈٹ کی مدد سے سسٹم کی خرابی کی چھٹی لکھی گئی، گویا کئی دنوں سے لوگوں کو ایسا مفت میں گمھایا گیا تھا۔ انہوں نے لوگوں کو تنگ و پریشان کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر پاسپورٹ آفس میں نوٹس لکھ دیا ہے کہ "آفس کا سرور سسٹم فنی خرابی کی وجہ سے بند ہے، لہٰذا کوئی درخواست جمع نہ کرے، اور پاسپورٹ کی درخواستیں تربت جا کر جمع کرائیں" عوامی حلقوں نے وزیرداخلہ پاکستان اور محکمہ پاسپورٹ سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ نااہل انچارج و ڈیٹا انٹری آپریٹر کے خلاف محکمانہ کاروائی کرکے انکا فوری تبادلہ کیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 776845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش