0
Monday 11 Feb 2019 00:51

آئی ایم ایف کے ساتھ ہم آہنگی اور اشتراک کے بنیادی نکات طے ہو گئے ہیں، شاہ محمود قریشی

آئی ایم ایف کے ساتھ ہم آہنگی اور اشتراک کے بنیادی نکات طے ہو گئے ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بنیادی نکات پر اتفاق ہو گیا ہے اور جلد تکنیکی تفصیلات طے ہوں گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دبئی میں عالمی مالیاتی ادارے کی ایم ڈی سے ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وفد کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات مفید رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف کے ساتھ ہم آہنگی ہوگئی ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ اشتراک کا فیصلہ ہوا ہے، ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ بنیادی نکات پر اتفاق ہو گیا ہے اور جلد تکنیکی تفصیلات طے ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ بنیادی اصولوں پر پیش رفت ہوئی ہے اور آگے بڑھنے کے بنیادی اصول پر پہنچ گئے ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ ہماری اور آئی ایم ایف کی سوچ میں خاصی مطابقت پائی جاتی ہے اور ہم عنقریب مل کر ایک پروگرام مرتب کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی ترقی کا پروگرام لائیں گے اور پروگرام میں کم آمدنی والے طبقات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے وقت کے تعین پر اختلاف ہے، پاکستان آئندہ بجٹ تک آئی ایم ایف کے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروا رہا ہے جب کہ آئی ایم ایف فوری طور پر اپنے مطالبات پر عمل درآمد چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبات میں روپے کی قدر میں کمی، شرح سود اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف شامل ہے، فریقین نے معاہدے کی تفصیلات خفیہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 777260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش