0
Wednesday 13 Feb 2019 08:07

جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سیرت حضرت فاطمہ زہراءؑ و انقلاب اسلامی کانفرنس کا انعقاد

جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام سیرت حضرت فاطمہ زہراءؑ و انقلاب اسلامی کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیر اہتمام ایام فاطمیہ اور انقلاب اسلامی ایران کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں سیرت حضرت فاطمہ زہراء و انقلاب اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، تحریک انصاف رہنما انور خان سومرو، انجینئر عید محمد ڈومکی، علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا رضا حسینی، نثار احمد ابڑو، محمد اسماعیل سومرو و دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہراء (ص) کی حیات طیبہ عبودیت الٰہی، ایثار، جہاد، عفت سمیت تمام انسانی کمالات کا مجموعہ ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ انقلاب اسلامی تاریخ انسانیت کا عظیم انقلاب ہے، اسے انقلاب فاطمی کہنا چاہئے، جو نور کی تجلی بن کر گمراہی اور تاریکی میں ڈوبی ہوئی دنیا میں نور اور ہدایت کی کرنیں بکھیر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں معرکہ حق و باطل برپا ہے اور انقلاب اسلامی اپنے چالیسویں سال میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ نے قرآن کریم، سنت رسولؐ اور سیرت اہل بیتؑ کی روشنی میں ایک اسلامی ریاست قائم کی، جو عصر حاضر کے تمام فرعونوں یعنی مستکبرین عالم کے اقتدار باطل کیلئے زلزلہ ثابت ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 777660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش