0
Wednesday 13 Feb 2019 16:10

تحریک انصاف جی بی کیساتھ عبوری صوبے کے مسئلے پر منافقانہ پالیسی اپنا رہی ہے، پیپلز پارٹی بلتستان

تحریک انصاف جی بی کیساتھ عبوری صوبے کے مسئلے پر منافقانہ پالیسی اپنا رہی ہے، پیپلز پارٹی بلتستان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان کا ایک اہم اجلاس پارٹی کے سینئر رہنماء وسابق صوبائی وزیر محمد جعفر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر محمد بشیر، پی وائی او بلتستان کے صدر ڈاکٹر ممتاز، اخوند فرمان علی، غلام عباس پاروی، غلام حسین سمیت پی ایس ایف بلتستان ڈویژن کے عہدیداروں اور جیالوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قراردادا پاس کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف وفاق میں گلگت بلتستان کے ساتھ عبوری صوبہ کے مسئلے پر منافقانہ پالیسی اپنا رہی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جی بی کو فوری طور پر عبوری آئینی صوبہ بنایا جائے، جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا تب تک کشمیر کو جو حق اور سبسڈی دی جارہی ہے وہ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی دی جائے۔ اجلاس میں کہا کہ صوبائی حکومت فورتھ شیڈول کے ذریعے جی بی کے عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، اس فوری طورپر بند کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف اور سیپ اساتذہ کے مسائل جلد حل کریں۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین جو کہ پچھلے دس ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں انہین فوری طور پر تنخواہیں دی جائیں۔ پیپلز پارٹی کے اجلاس میں مزید کہا گیا کہ بلتستان کے پولیس افیسران کو دیوار سے لگانے کی پالیسی کو ترک کرکے انہیں پرموشن اور ان کے حقوق ان کو دئیے جائیں۔ بلتستان ریجن کے پولیس جوان جو دیگر اضلاع میں ڈیوٹی پر مامور ہیں انہیں فوری طور پر بلتستان میں تعینات کیا جائے تاکہ بلتستان میں پولیس فورس کی کمی کو پورا کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 777775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش