0
Thursday 14 Feb 2019 20:24

تحریک لبیک کیخلاف ہونیوالی تمام سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی، اعجاز اشرفی

تحریک لبیک کیخلاف ہونیوالی تمام سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی، اعجاز اشرفی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی دفتر 36 جی سبزہ زار لاھور میں
صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں شعبہ نشرواشاعت کے ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پیر اعجاز اشرفی نے کہا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کی سواداعظم جماعت ہے، اس کیخلاف ہونیوالی تمام سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا ہماری پولیٹیکل جدوجہد کو کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا، ہم ہر محاذ پر جس میں اسلام و پاکستان کیخلاف سازشیں کی جائیں اس کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے تمام کارکنان کو پر عزم متحد اور قانونی دائرہ میں رہتے ہوئے جذبہ ایمانی کیساتھ بھرپور جماعت کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اسلامیان پاکستان سے اپیل کی یے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے قائدین خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری  و دیگر اسیران ناموس رسالت کے لئیے خصوصی صحت و تندرستی و درازی عمر کی دعا کریں۔ ہماری لیگل ٹیمیں اپنا کام احسن انداز میں کر رہی ہیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد ہمارے قائدین ہمارے درمیان ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 778021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش