0
Saturday 16 Feb 2019 11:30

چیف سیکرٹری کی صدارت میں اہم اجلاس، گلگت بلتستان کیلئے تین ارب 91 کروڑ روپے کے منصوبے منظور

چیف سیکرٹری کی صدارت میں اہم اجلاس، گلگت بلتستان کیلئے تین ارب 91 کروڑ روپے کے منصوبے منظور
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا کی زیرصدارت جی بی ڈی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس میں 3 ارب 91 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف شعبوں کے 43 ترقیاتی سکیموں کو منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ جن میں پینے کے صاف پانی کی 3 سکیمیں، مواصلات کی7 سکیمیں، صحت کی 5 سکیمیں، تعلیم کی 13 سکیمیں، بجلی کی 1 سکیم، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 1 سکیم، پولیس کی 1 سکیم، انفارمیشن کی 1 سکیم اور محکمہ زراعت کی 1 سکیم کی منظوری دی گئی۔ منظور کی گئی تمام سکیموں کی کل مالیت 3 ارب 91 کروڑ ہے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی کوالٹی ٹیسٹنگ میکنزم کو مزید بہتر بنایا جائے۔ اس حوالے سے کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے اجلاس میں مزید کہا کہ ان منصوبوں سے عوام کو سہولیات ان کے دہلیز پر پہنچیں گی اور ان تمام منصوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 778267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش