0
Wednesday 8 Jul 2009 12:25

پاکستان،افغانستان پر طالبان کا قبضہ نہیں چاہتے،اوباما

ایران ایٹمی پروگرام ختم کر دے،دفاعی میزائل پروگرام ختم ہو جایگا،اوباما
پاکستان،افغانستان پر طالبان کا قبضہ نہیں چاہتے،اوباما
ماسکو : امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور افغانستان میں طالبان کا قبضہ نہیں چاہتا،نظریاتی جھگڑے اب لسانی رنگ اختیار کر چکے ہیں،ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی ضرورت ہے ،ہتھیار اور میزائل اکٹھے کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے اسرائیل کو ایران پر حملے کا گرین سگنل نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماسکو میں اکنامکس سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا امریکی صدر نے کہا کہ روسی عوام نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں غربت روس میں بھی ہے اور امریکہ میں بھی، ہم چاہتے ہیں کہ روس اور امریکہ آگے بڑھیں بارک اوباما نے کہا کہ ہتھیار اور میزائل اکٹھے کرنے والے ملکوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا ایٹمی مسئلہ حل کرنے کے لئے امریکہ اور روس کو اکٹھا ہونا چاہئے اب نظریاتی جھگڑے لسانی رنگ اختیار کر چکے ہیں نئی نسل دنیا کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی بارک اوباما نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور افغانستان میں طالبان کا قبضہ نہیں چاہتا امریکہ ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کا خواہاں ہے دہشت گردوں نے اسلام آباد عمان اور بالی میں بے گناہ لوگوں کا قتل کیا انہوں نے کہا کہ روسی سائنسدانوں کی تحقیق کی وجہ سے انسان خلا میں پہنچا، امریکہ کی دلچسپی جمہوری حکومتوں میں ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ پرامن، محفوظ اور
خوشحال روس کے حق میں ہے۔ ہم عراق کو عراقی عوام کے لئے چھوڑ کر جا رہے ہیں امریکی صدر نے کہا کہ غربت امریکہ سمیت پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے انتہا پسندی دنیا کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے اس سے امریکہ اور روس کو بچانا ہوگا انہوں نے کہا کہ امریکہ اور روس کے تعلقات کا ایک بار پھر آغاز کرنا ہوگا این پی ٹی میں دیگر ممالک کو بھی شامل کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ دنیا کے لئے امریکہ اور روس کو اپنی پالیسیاں واضح کرنا ہوں گی۔ 
ایران ایٹمی پروگرام ختم کر دے،دفاعی میزائل پروگرام ختم ہو جایگا،اوباما
مقبوضہ بیت:امریکانے کہا ہے کہ اگر ایران اپنا ایٹمی پروگرام ختم کر دے تو یورپ میں بھی دفاعی میزائل پروگرام ختم کر دیا جائیگا۔ اسرئیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق نیشنل اکنامک اسکول میں خطاب کر تے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سرد جنگ کے خاتمے کے فوری بعد بھارت،پاکستان اور شمالی کوریا نے ایٹمی تجربات کیے۔اگر بنیادی تبدیلی نہ کی گئی تو آئندہ دو دہائیوں میں ایٹمی پھیلاوٴ کو کیسے روک سکتے ہیں اس لیے امریکا اس کے پھیلاوٴ کو روکنے میں پر عزم ہے۔اخبار کے مطابق صدر اوبامہ کے خیال میں امریکا اور روس میں اختلافات کی دو وجوہ ہیں ایک دفاعی میزائل نظام اور دوسرا ایران کا ایٹمی پروگرام ہے۔ایران کے مسئلے پر امریکا روس اور چین کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔ ایران پر اقتصادی پابندیاں اسے ایٹمی پھیلاوٴ سے باز رکھ سکتی ہیں۔





خبر کا کوڈ : 7792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش