0
Thursday 21 Feb 2019 15:32

احتساب عدالت نے سراج درانی کو یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

احتساب عدالت نے سراج درانی کو یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ نیب نے آغا سراج درانی کو احتساب عدالت نمبر تین کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ آغا سراج پر آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے، ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آغا سراج درانی کا معاملہ انکوائری اسٹیج پر ہے، جس پر آغا سراج کے وکیل نے کہا کہ نیب کی مختلف اداروں سے بات چیت چل رہی ہے اور کل اُن کے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین سے بدتمیزی کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ آغا سراج درانی کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ان کے مؤکل سے کوئی ذاتی دشمنی ہے اس لئے ان کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد آغا سراج درانی کو یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
خبر کا کوڈ : 779256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش