0
Thursday 21 Feb 2019 20:12

لکی مروت، 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم لیڈی ہیلتھ ورکرز فاقو پر مجبور

لکی مروت، 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم لیڈی ہیلتھ ورکرز فاقو پر مجبور
اسلام ٹائمز۔ ضلع لکی مروت کے مضافاتی علاقوں کے لئے بھرتی کی گئی لیڈی ہیلتھ ورکز گزشتہ 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث اُن میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ 10 ماہ قبل حکومت نے نیشنل پروگرام کے تحت ٹرائبل سب ڈویژن لکی مروت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھرتیاں کیا تھا، جن کا کہنا ہے کہ ڈیوٹیاں انجام دینے کے باوجود انہیں تاحال ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا، جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی خطرات کے باوجود گزشتہ 10 ماہ انہوں نے قبائلی اضلاع میں پولیو سمیت دیگر امور انجام دیے، لیکن اُن کے اِس کام کو نظر انداز کرکے تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب فاٹا سیکرٹریٹ ڈویلپمنٹ پلاننگ آفیسر مستقیم خان کا کہنا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئے پہلے مرحلے میں جو فنڈ جاری ہوا تھا، وہ ناکافی تھا، اس لئے تنخواہیں ادا نہ کی جاسکی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے فنڈ کا دوسرا حصہ موصول ہو جائے گا، جس کے بعد انہیں تنخواہیں ادا کردی جائیں گی، جس سے ان کی تنخواہوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 779300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش