0
Friday 22 Feb 2019 10:32

سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کی سفارتی کامیابی، بھارت کو ہزیمت کا سامنا

سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کی سفارتی کامیابی، بھارت کو ہزیمت کا سامنا
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی جان توڑ کوششوں کے باوجود سیکیورٹی کونسل نے اپنے بیان میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر دھرنے کی بے انتہا کوشش کی تاہم بھارت کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہوسکی اور پلوامہ واقعے پر سلامتی کونسل کے 7 روز بعد جاری ہونے والے بیان میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ بھارت نے پاکستان کو پلوامہ حملے کا مورد الزام ٹھہرانے کے لیے مختلف ممالک کو بریفنگز بھی دیں لیکن اس کی کوششیں رنگ نہ لاسکیں اور سلامتی کونسل کے بیان نے پلوامہ واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈہ مہم ناکام بنا دی۔ پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا اور سیکیورٹی کونسل کے اعلامیے میں پاکستان کا نام نہ ہونا سفارتی سطح پر پاکستان کی بڑی فتح ہے۔ یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک حملے میں بھارتی فورسز کے 44 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت مسلسل پاکستان پر الزام تراشیاں کر رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 779348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش