0
Sunday 24 Feb 2019 17:17

ڈی آئی خان میں بم دھماکہ، آج ہونیوالا والی بال میچ منسوخ

ڈی آئی خان میں بم دھماکہ، آج ہونیوالا والی بال میچ منسوخ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کسی قسم کا جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم آج ہونے والا والی بال میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح تحصیل کلاچی کے گاؤں مڈی سے ڈی آئی خان جانے والی کچی سڑک کے عین وسط میں پہلے سے نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بی ڈی یو حکام کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج گاؤں مڈی میں والی بال کا میچ ہونے والا تھا جس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) شفیع اللہ کی شرکت بھی متوقع تھی اور شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بارودی مواد پولیس آفیسر یا میچ دیکھنے کیلئے جانے والے تماشائیوں کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا۔ دوسری جانب مقامی ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج ہونے والا والی بال میچ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 779832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش