0
Sunday 24 Feb 2019 20:50

چوری شدہ موبائل فونز ڈی کوڈ کرنیوالے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، آئی جی سندھ

چوری شدہ موبائل فونز ڈی کوڈ کرنیوالے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کراچی میں ڈی آئی جی سی آئی اے دفتر کا خصوصی دورہ کیا اور محکمانہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے مذید ضروری ہدایات دیں، اس موقع پر ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف کے علاوہ اے وی سی سی، اے سی ایل سی اور ایس آئی یو کے ایس ایس پیز بھی موجود تھے۔ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی سی آئی اے کیلئے دس لاکھ، جبکہ اے وی سی سی، اے سی ایل سی اور ایس آئی یو کے ایس ایس پیز کیلئے پانچ پانچ لاکھ انعام کا اعلان کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ اپنی ذمہ داریوں کو انتہائی مہارت اور تجربوں کو پیش نظر رکھ مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری اور نجی بینکوں کے نمائندگان کے ساتھ شیڈول اجلاس ترتیب دیکر انہیں بینک سیکیورٹی مینؤل پر اسکی روح کے مطابق عملدرآمد اور بینکوں کے اندر اور باہر باالخصوص اے ٹی ایم کے اندر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور انہیں درست حالت میں رکھنے کی اہمیت اور افادیت سے آگاہی دی جائے، جبکہ دوران اجلاس پولیس کے موجودہ ایس او پی اور اسکی ترجیحات کے بارے میں بھی بتایا جائے۔

آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ لاپتہ بچوں کی تلاش جیسے اقدامات میں ماڈرن تیکنیکس کے تحت انتہائی سنجیدہ کاوشوں کو ناصرف یقینی بنایا جائے، بلکہ اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اٹھائے گئے اقدامات پر مشتمل رپورٹ بھی برائے ملاحظہ ارسال کی۔ انہوں نے مختلف علاقوں سے چھینی گئی سرکاری گاڑیوں کی برآمدگی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ہدایات دیں اور کہا کہ چوری و چھینی گئی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کے پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر اور ایسی مارکیٹوں کی باقاعدہ نشاندہی کرکے بھرپور اور منظم کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مذید کہا کہ موبائل فون مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے شیڈول اجلاس کرکے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور باالخصوص ایسے موبائلز کے آئی ایم ای آئی نمبرز کی ٹیمپرنگ اور انہیں ڈی کوڈ کرنیوالے عناصر و دکانداروں کیخلاف انتہائی سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ آئی جی سندھ نے سی آئی اے کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث مرکزی ملزمان سمیت انکے گروہوں سرپرستوں اور سہولت کاروں کیخلاف کسی بھی دباؤ کے بغیر انتہائی ٹھوس اور غیرجانبدارانہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 779857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش