0
Wednesday 27 Feb 2019 13:19

قوم کو اپنی فوج کی صلاحیت، بہادری اور شجاعت پر ناز ہے، عثمان بزدار

قوم کو اپنی فوج کی صلاحیت، بہادری اور شجاعت پر ناز ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کے 2 جنگی طیاروں کو گرا کر مودی سرکار کو بھرپورجواب دیا ہے، بھارتی فضائیہ کو شاندار جواب پر دینے پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کرنیوالے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اندھیرے میں بھارتی دراندازی کے برعکس دن کی روشنی میں دشمن کے دانت کھٹے کئے ہیں، پاکستان ائیر فورس نے بھارت کو باور کروا دیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وطن تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حدود میں کسی بھی طرح کی دراندازی کا مستقبل میں بھی اسی طریقے سے جواب دیا جائے گا، اُمید ہے مودی سرکار پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی دوبارہ حماقت نہیں کرے گی، پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج کی صلاحیت، بہادری، جرأت اور شجاعت پر ناز ہے۔
خبر کا کوڈ : 780356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش