0
Wednesday 27 Feb 2019 22:50

پیپلزپارٹی ملکی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیگی، پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، نوابزادہ افتخار حسین

پیپلزپارٹی ملکی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دیگی، پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، نوابزادہ افتخار حسین
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات ایم این اے نوابزادہ افتخار حسین نے جنوبی پنجاب خواتین سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ضلعی جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی، سیکرٹری اطلاعات چوہدر محمد یاسین، سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق، صدر جنوبی پنجاب خواتین ونگ راضیہ رفیق، پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کی صدر شگفتہ حبیب، پیپلزپارٹی کے رہنمائوں عبدالرئوف لودھی، سٹی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ عمران، پیپلزیوتھ کے رہنما ملک ندیم اور پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی رہنما شبانہ گل بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر نوابزادہ افتخار احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملکی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گی، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہے۔

پیپلزپارٹی نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہوا ہے، پیپلزپارٹی ملکی دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، لیکن اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے تمام عہدے داروں نے ملکی سالمیت اور پاک فوج کی سالمیت کے لئے دعا مانگی، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر نے پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے کے لئے تمام عہدے داروں کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ پیپلزپارٹی اس ملک کی اصل جمہوریت کی وارث ہے، آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 780455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش