0
Thursday 28 Feb 2019 19:52

ابوظہبی سے پشاور کیلئے پی آئی اے کی پرواز منسوخ، مسافروں کا احتجاج

ابوظہبی سے پشاور کیلئے پی آئی اے کی پرواز منسوخ، مسافروں کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ابوظہبی سے پشاور آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز منسوخ ہوگئی جس کے باعث سینکڑوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج ابوظہبی سے سینکڑوں مسافروں کو پشاور لانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 284 کی منسوخی کے باعث مسافر ائیرپورٹ پر ہی موجود ہیں اور پی آئی اے عملے کی جانب سے کسی قسم کے تعاون نہ ہونے کا شکوہ کررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فلائیٹ منسوخی سے متاثر ہونے والے مسافروں کا کہنا ہے اس ضمن میں انہوں نے انتظامیہ سے معلومات طلب کی لیکن انہوں نے کسی قسم کی معلومات نہیں دی کہ کب تک پرواز منسوخ ہے۔ اس موقع پر مسافروں نے شدید احتجاج بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ اُنہیں معلومات فراہم کی جائے کہ کب پشاور لے جایا جائے گا۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے جانے کے بعد ملک بھر میں فضائی آپریشن کو معطل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 780593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش