0
Friday 1 Mar 2019 20:21

طاہرالقادری نے پوری دنیا کے روبرو پاکستان کا پرامن چہرہ پیش کیا، سردار عتیق

طاہرالقادری نے پوری دنیا کے روبرو پاکستان کا پرامن چہرہ پیش کیا، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمدخان، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد اجمل قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ رہنماؤں میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ نوراللہ صدیقی نے دونوں رہنماؤں کو ڈاکٹر طاہر القادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا سیٹ دیا، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا عبد الحفیظ چودھری، حفیظ الرحمن خان اور بلال قاسم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نوجوانوں کے دلوں میں مطالعہ قرآن کا ذوق پیدا کر رہے ہیں، قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تالیف عصر حاضر کی بے مثال خدمت قرآن ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے پوری دنیا کے روبرو پاکستان کا پرامن چہرہ پیش کیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد اجمل قادری نے کہا کہ آئندہ نسلوں کو انتہا پسندی سے بچانا بہت بڑا چیلنج ہے، طاہر القادری احسن طریقے سے یہ خدمت انجام دے رہے ہیں اور میرے دل میں ان کا بہت احترام ہے آج پاکستان کو ایسے سکالرز، علمائے کرام اور مبلغین کی ضرورت ہے جو دلوں کو جوڑیں، فرقہ واریت سے نئی نسل کو بچائیں اور بین المذاہب و مسالک رواداری وہم آہنگی کو فروغ دیں اور اتحاد امت کا پیغام لیکر قریہ قریہ جائیں۔
خبر کا کوڈ : 780768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش