0
Sunday 3 Mar 2019 13:19

مودی کا فریب اور بھارتی میڈیا کا مکر بے نقاب ہو چکا ہے، لیاقت بلوچ

مودی کا فریب اور بھارتی میڈیا کا مکر بے نقاب ہو چکا ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ مسلم ٹاون لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم امن اور مذاکرات کے حق میں ہیں مگر کشمیر کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، وزیراعظم کو چاہیے کہ مسلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارت فریب سے کام لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے زندہ پائلٹ بھارت کو دیا جبکہ بھارت نے شاکر اللہ کو جیل میں شہید کر دیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے کہ او آئی سی کو کشمیریوں کے دکھ کا احساس نہیں۔
 
لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے، کل ہمارے جو 2 فوجی جوان شہید ہوئے ہیں وہ ہمارے سروں کے تاج ہیں، ہم ان کی وطن کیلئے قربانی نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کشمیر کے حوالے سے واضح پالیسی کا اعلان کرنا چاہیے اب صورتحال ایسی ہو چکی ہے کہ بھارت نے کشمیر کو آزاد نہ کیا تو بھارتی پنجاب سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مودی کا فریب اور بھارتی میڈیا کا مکر بے نقاب ہو چکا ہے، دنیا جان چکی ہے کہ مودی جھوٹ سے کام لیتے ہوئے الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان کیساتھ پنگے بازی کر رہا ہے جبکہ الیکشن کے فوری بعد امن کی باتیں ہونا شروع ہو جائیں گے، بھارتی حربے اب بے نقاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 781090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش