0
Sunday 3 Mar 2019 17:14

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 8 افراد زخمی، 3 گھروں کو نقصان

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 8 افراد زخمی، 3 گھروں کو نقصان
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا (پی ڈی ایم اے) پرویز خان کا کہنا ہے کہ اب تک موصول شدہ اطلاعات کے مطابق حالیہ بارشوں اور برف باری سے اب تک 8 افراد زخمی (کوہاٹ میں 6، اپر دیر میں ایک اور ٹانک میں ایک) اور 3 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پرویز خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد کو فوری ریلیف دینے کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو صورتحال پر نظر رکھنے، برفباری کے باعث چترال، بونیر اور ایبٹ آباد کی بند شاہراہوں کو کھولنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں نے بھاری مشینری کے ساتھ کام شروع کردیا ہے۔ پرویز خان کے مطابق پی ڈی ایم اے نے 26 فروری کو تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کیا تھا، جس میں بارشوں اور برف باری کی پیشگوئی اور پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی تھی۔ پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہمیں ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔
 
خبر کا کوڈ : 781148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش