0
Monday 4 Mar 2019 01:35

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما اور ممبر امن کمیٹی سبط اصغر ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما اور ممبر امن کمیٹی سبط اصغر ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما، ضلع غربی میں کمشنر کراچی کے فوکل پرسن معروف سماجی شخصیت سبط اصغر زیدی کو ریاستی اداروں نے اغواء کرکے لاپتہ کر دیا۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق سبط اصغر اورنگی ٹاون کے رہائشی ہیں، انہیں دو شب قبل سادہ لباس اہلکاروں نے گھر سے اغوا کیا، جو تاحال لاپتہ ہیں۔ سماجی رہنما سبط اصغر زیدی ضلع غربی میں کمشنر کراچی کے فوکل پرسن بھی ہیں۔ ممبر امن کمیٹی اور اتحاد بین المسلمین کے داعی سبط اصغر کی گرفتاری سے ملت جعفریہ میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ شیعہ عمائدین کا کہنا ہے کہ سبط اصغر کو کس بنیاد پر گرفتار کرکے لاپتہ کیا گیا؟ وزیراعلیٰ سندھ واقعہ کا فوری نوٹس لیں، وزیراعلیٰ و آئی جی سندھ سے سبط اصغر زیدی کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 781185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش