0
Monday 4 Mar 2019 14:22

مودی حکومت پاکستان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائیاں کرا سکتی ہے، ذرائع

مودی حکومت پاکستان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائیاں کرا سکتی ہے، ذرائع
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اور بھارتی خفیہ ایجنسیز ملک میں بڑی دہشت گردی کی کارروائیاں کرسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں، مودی حکومت اور بھارتی خفیہ ایجنسیز بڑی دہشتگردی کی کارروائیاں کرسکتی ہیں تاہم ملکی دفاع کے لئے مسلح افواج 24 گھنٹے چوکس اور مستعد ہیں، بھارتی جارحیت کے خدشہ کے باوجود پی ایس ایل میچز اور یوم پاکستان کی پریڈ ہر صورت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کسی دباؤ میں نہیں بلکہ اتفاق رائے سے کیا گیا، پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے عالمی سطح پر اخلاقی برتری کی مثال قائم کی۔

ذرائع کے مطابق ملک دشمن قوتیں ایف اے ٹی ایف، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سطح پر پاکستان کو پریشان کرنا چاہتی ہیں، ایف اے ٹی ایف میں نیوکلیئر کا ایشو بھی شامل کیا گیا ہے، ملکی مفاد کے لئے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پر کاربند ہیں جب کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کو غیر مسلح کرتے ہوئے دنیا پر واضح کردیا کہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور دنیا پر واضح کردیا ہے کہ میزائل کے جواب میں میزائل ہی چلے گا، پاکستان کی عزت اور قومی مفاد سب سے آگے ہے تاہم دنیا کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی اور بھارتی جارحیت کے خلاف چین، سعودی عرب، ترکی اور برطانیہ پاکستان کے ساتھ ہیں جبکہ عالمی میڈیا نے بھارت کی جانب سے جھوٹے پراپیگنڈے کو بیان نہ کرکے واضح کیا کہ اس میں بیرونی ایجنڈا موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے دیے گئے ڈوزیئر میں کوئی نئی چیز نہیں، لیکن پاکستان تحقیقات سے متعلق آج بھی اپنے موقف پر کھڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 781275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش