0
Tuesday 5 Mar 2019 18:10

خیبر پختونخوا کے پہلے برن اینڈ ٹراما سینٹر کا افتتاح

خیبر پختونخوا کے پہلے برن اینڈ ٹراما سینٹر کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پہلے برن اینڈ ٹراما سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، 2.6 ارب روپے کی لاگت سے بننے والا سینٹر 120 بستروں پر مشتمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے صوبے کے پہلے برن اینڈ ٹراما سینٹر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ سینٹر میں 120 بستر ہیں، لوگ تنقید کر رہے تھے کہ صوبے میں یہ سہولت نہیں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ سارا کام ہمارے دور میں ہوا تو یہ منصوبہ مکمل ہوا۔ پارٹی قیادت سے اپنے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواہیں پھیلائی جارہی تھیں کہ میں نے ناراض ہو کر کام چھوڑ دیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 2 ہزار مریضوں کا یہاں علاج ہوگا، آپ لوگ تنقید ضرور کریں لیکن مثبت تنقید کریں۔ خیال رہے کہ پختونخوا کے اس برن سینٹر کا قیام یو ایس ایڈ کی معاونت سے عمل میں آیا ہے، اس سلسلے میں یو ایس ایڈ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے درمیان رواں برس جنوری میں معاہدہ طے پایا تھا۔ ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق برن سینٹر 20 کنال پر مشتمل ہے جبکہ منصوبے پر کل 2.6 ارب روپے لاگت آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 781515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش