0
Saturday 9 Mar 2019 12:18

گلگت بلتستان کے ہونہار طالبعلم سلادیر حسین نے لندن سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرلی

گلگت بلتستان کے ہونہار طالبعلم سلادیر حسین نے لندن سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرلی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالبعلم کو وکالت کی اعلٰی ڈگری مل گئی۔ گلگت شہر کے نواحی علاقے سکوار سے تعلق رکھنے والے سلادیر حسین نے کیلی Keele یونیورسٹی سے ایل ایل ایم ان انٹرنیشنل لاء اینڈ ہیومن رائٹس کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی تحریک آزادی اور آئینی حیثیت و بنیادی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں تحقیقی کام مکمل کیا ہے۔ سلادی حسین کی ریسرچ کا عنوان حق خودارادیت و نوآبادیاتی نظام تھا۔ سلادیر حسن برطانیہ میں یو کے ایڈوایسز کونسل کے سپیشلسٹ کنسلٹنٹ اور این جی اوز سمیت کمیونٹی گروپس، انفراسٹرکچر، بنیادی حقوق اور جوڈیشل ریفارمز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سلادیر حسین جی بی میں جدید ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر جی بی سمیت پورے ملک کے لئے فخر کا باعث بننے والے سلادیر حسین نے انٹرنیشنل لاء کی اعلٰی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہیڈکوارٹر جینوا کا دورہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بھی اٹھائی۔
خبر کا کوڈ : 782215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش