0
Monday 11 Mar 2019 22:08

بلاول زرداری اور نواز شریف کی ملاقات میں چارٹر آف کرپشن پر اتحاد ہوا ہے، حلیم عادل شیخ

بلاول زرداری اور نواز شریف کی ملاقات میں چارٹر آف کرپشن پر اتحاد ہوا ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری اور میاں نواز شریف کی ملاقات میں چارٹر آف کرپشن پر اتحاد ہوا ہے، ان کی یہ ملاقات کرپشن اور ڈکیتی کی صف بندی ہے، اندر سے سب چور ملے ہوئے ہیں، ان کا ایک ہی نعرہ ہے چوروں اور کرپٹ عناصر کا اتحاد حکومت کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں دفاع پاکستان مارچ کے جیکب آباد پہنچنے پر رکن صوبائی اسمبلی محمد اسلم ابڑو نے کارکنان نے ہمراہ شاندار استقبال کیا، دفاع پاکستان مارچ میں ایم پی اے شہریار شر، دعا بھٹو اور دیگر شریک تھے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ بلاول کو تو سندھی نہیں آتی، انگریزی میں بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری الیون کے پاس سندھ کارڈ نہیں بلکہ کرپشن کارڈ ہے، پاکستان کارڈ ہمارے پاس ہے جو پورے پاکستان میں چلے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن متحد ہے، ایم ایم اے اور ٹی ایل پی کے اراکین حکومت نے ہماری نشستوں پر بیٹھائے ہوئے ہیں جو ہماری کسی بھی قرارداد میں ساتھ نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا چیئرمین خورشید شاہ اور نواز شریف نے مل کر مقرر کیا تھا، نیب آزاد ادارہ ہے، تمام کیسز پرانے ہیں کوئی نیا نہیں، تحقیقات چل رہی ہے جس پر چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے مصنوعی طور پر معیشت کو کنٹرول میں رکھا تھا، موجودہ حکومت کو کرپشن اور قرضے ملے، انشاء اللہ جلد مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کو ملنے والے 45 ارب کہاں گئے، اگر شہر میں استعمال ہوتے تو نظر آتے، اوپر حصہ باقاعدگی سے دیا جاتا تھا اسی لئے تو ایک ہارے ہوئے کو وزیر اعلیٰ کا مشیر بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 782704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش