0
Wednesday 13 Mar 2019 19:54

پاکستان کے تجارتی خسارے میں 11 فیصد کمی

پاکستان کے تجارتی خسارے میں 11 فیصد کمی
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں مالی سال جولائی سے فروری تک تجارتی خسارے میں 11 فیصد تک کمی آئی ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 11 فیصد کمی آئی ہے، گزشتہ برس اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 24 ارب 19 کروڑ ڈالرز تھا، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 21 ارب 52 کروڑ ڈالر رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک ملکی برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 2 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ارب 11 کروڑ ڈالرز رہیں اور اس دوران درآمدات 6 فیصد کمی سے 36 ارب 63 کروڑ ڈالرز رہیں۔ رواں برس صرف فروری میں تجارتی خسارہ 20 فیصد کمی سے 2.3 ارب ڈالر رہا، برآمدات میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 7.54 فیصد کمی ہوئی اور ملکی برآمدات ایک ارب 88 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔ جنوری میں 2 ارب 43 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کی گئی تھیں، فروری میں درآمدات 12 فیصد کمی سے 4.1 ارب ڈالر رہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری 2019ء کی برآمدات 7.54 فیصد کمی سے ایک ارب 88 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں، درآمدات کی مالیت بھی 7.19 فیصد کمی سے 4 ارب 18 کروڑ ڈالر رہیں۔ اس طرح جنوری کے مقابلے میں فروری کا تجارتی خسارہ 6.91 فیصد کمی سے 2 ارب 29 کروڑ ڈالر رہا، فروری 2018ء کے مقابلے میں فروری 2019ء کی برآمدات 0.37 فیصد کم رہیں جبکہ درآمدات میں 12.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ فروری 2018ء کے مقابلے میں فروری 2019ء کا تجارتی خسارہ 20.12 فیصد کم رہا۔ معاشی ماہرین کے مطابق درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کیلئے حکومتی کوششیں بارآور ثابت ہو رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 783161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش