0
Monday 18 Mar 2019 23:58

عمران حکومت کا نیا ریکارڈ، ایک ہفتے میں 100 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری

عمران حکومت کا نیا ریکارڈ، ایک ہفتے میں 100 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے زیادہ قرض لینے اور مہنگائی کا ریکارڈ کرنے کے بعد نئے نوٹ چھاپنے کا بھی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، ایک ہفتے کے دوران 100 ارب روپے کے نوٹ جاری کر دیئے گئے، زیرِ گردش نوٹوں کی مالیت ملکی تاریخ میں پہلی بار 50 کھرب روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران 99 ارب 59 کروڑ 15 لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے، جس سے ملک میں زیرِ گردش نوٹوں کا حجم 99 ارب 65 کروڑ روپے کے اضافے سے 50 کھرب 10 ارب 74 کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہونے کے باعث حکومت قرض لے کر یا نئے نوٹ چھاپ کر اخراجات پورے کر رہی ہے۔

رواں مالی سال کے دوران حکومت نے گزشتہ سال سے 190 فیصد زیادہ نئے نوٹ جاری کیے، جبکہ اب تک وفاقی حکومت مرکزی بینک سے مجموعی طور پر 31 کھرب 31 ارب روپے قرض بھی لے چکی ہے، جو گزشتہ سال اس عرصے سے 235 فیصد زیادہ ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت آمدنی کے مطابق خرچ کرنے کی بجائے زیادہ قرض لینا اور نئے نوٹ چھاپنا شروع کر دیتی ہے، جس کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 784035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش