0
Tuesday 19 Mar 2019 20:21

ذاتی عناد پر ہمیں نقصان پہنچایا گیا، چیئرمین وانا پریس کلب حفیظ اللہ وزیر

ذاتی عناد پر ہمیں نقصان پہنچایا گیا، چیئرمین وانا پریس کلب حفیظ اللہ وزیر
اسلام ٹائمز۔ وانا پریس کلب کے چیئرمین اور نجی نیوز چینل کے رپورٹر حفیظ اللہ وزیر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز خوجل خیل قبیلے نے غیر آئینی قدم اٹھاتے ہوئے ہمارے تین قعلہ نما گھر مسمارکرکے نذرآتش کردیے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ وانا پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتےہوئے حفیظ اللہ وزیر نے کہا کہ احمدزئی اور اتمانزئی وزیر نے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی بھر پور کوشیں کیں لیکن خوجل خیل قوم نے سارے وزیر قبائل کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے ذاتی عناد پر ہمیں نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سول جج جنوبی وزیرستان ٹانک میں خوجل خیل کے اس غیر آئینی اقدام کو روکنے کیلئے پہلے ہی رٹ پیٹیشن دائر کر رکھی تھی، جس کے بعد سول جج نے خوجل خیل قبائل کے مشران کو 19 مارچ کو عدالت میں حاضر ہونے کیلئے باقاعدہ نوٹس جاری کیا تھا۔ حفیظ اللہ وزیر کے مطابق خوجل خیل مشران نے عدالت کا پاس نہ رکھتے ہوئے قومی لشکر کشی کرکے تینوں گھروں کو مسمار کردیا۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم عمران خان، کورکمانڈر پشاور اور وزیراعلی محمود خان سے مطالبہ کیا کہ اس غیر آئینی اقدام کا سخت نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 784197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش