0
Tuesday 19 Mar 2019 23:14

وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر 29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر 29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے، دورے میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت اور کراچی پیکج کا اعلان کریں گے، جبکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سندھ کا 3 روزہ دورہ کریں گے، اس سلسلے میں عمران خان 29 مارچ کو کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو کراچی میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ عمران خان کراچی پیکج کا اعلان کریں گے۔ وزیراعظم 30 مارچ کو گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 784215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش