0
Wednesday 20 Mar 2019 15:10

گلگت بلتستان گورننس آرڈر 2019ء کا نیا ڈرافٹ تیار ہو رہا ہے، سیکرٹری کشمیر افیئرز

گلگت بلتستان گورننس آرڈر 2019ء کا نیا ڈرافٹ تیار ہو رہا ہے، سیکرٹری کشمیر افیئرز
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کو بتایا گیا ہے کہ جی بی گورننس آرڈر 2019ء کا نیا ڈرافٹ تیار ہو رہا ہے، قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس سینیٹر ساجد میر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزارت امور کشمیر کے حکام نے مسئلہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری کشمیر افیرز نے کمیٹی کو بتایا کہ مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے کا کریڈٹ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جاتا ہے، جنہوں نے مشکل سے مشکل ترین صورتحال کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت امور کشمیر کا کام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اندرونی امور اور وہاں کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور حکومتوں کے ساتھ ملکر کام کرنا ہے، جبکہ مسئلہ کشمیر سے متعلق خارجہ امور کو دیکھنا وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے، اس میں ہماری وزارت کا کوئی عمل دخل نہیں، تاہم وزارت خارجہ سے روابط اور کوآرڈینیشن ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن میں آزاد کشمیر اور جی بی سے متعلق تحفظات کو آزاد کشمیر کے ایکٹ میں تیرہویں ترمیم اور جی بی آرڈر 2018ء کے تحت اسی فیصد تک ازالہ کیا گیا ہے، تاہم آزاد کشمیر کی تیرہویں ترمیم میں مزید ترامیم اور جی بی کیلئے آرڈر 2019ء کا نیا ڈرافٹ تیار ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 784287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش