0
Thursday 21 Mar 2019 19:24

سراج الحق کثرت رائے سے دوبارہ جماعت اسلامی کے امیر منتخب

سراج الحق کثرت رائے سے دوبارہ جماعت اسلامی کے امیر منتخب
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے ارکان نے سراج الحق کو کثرت رائے سے دوبارہ امیر منتخب کر لیا ہے۔ امیر جماعت کے انتخاب کا اعلان چیف الیکشن کمشنر اسداللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق کی مدت امارت 2019-2024ء پانچ سال کیلئے ہے، سراج الحق 1988ء سے 1991ء تک اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں، سراج الحق نے یونیورسٹی آف پشاور سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا ہوا ہے۔ اسد اللہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی و دینی جماعت ہے جس میں 1941ء سے الیکشن کا عمل تواتر کیساتھ جاری ہے، جماعت اسلامی میں مرد و خواتین ارکان کو ووٹ کا برابر حق دیا جاتا ہے۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس میں خفیہ بیلٹ کے ذریعے تبدیلی آتی ہے، الیکشن میں ووٹ لینے کیلئے کمپین، بھاگ دوڑ، نجویٰ اور رابطے نہیں کیے جاتے۔ اسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ ہر ووٹر اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرتا ہے، جماعت اسلامی ملک میں حقیقی جمہوریت کے فروغ اور آمریت کے خاتمہ کی جدوجہد کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 784457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش