0
Thursday 21 Mar 2019 21:54

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، نور خان ائیر بیس پر مہاتیر محمد کا استقبال وزیراعظم عمران خان نے خود کیا، جبکہ عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرا بھی استقبال میں شامل تھے۔ مہاتیر محمد کو نور خان ایئربیس پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور بچوں نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق مہاتیر محمد کو ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا، جبکہ وزیراعظم عمران خان ملائیشین وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ مہاتیر محمد 23 مارچ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، اور ان کے دورے کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے مابین 4 معاہدوں پر دستخط ہوں گے، اور ملائشیا کی جانب سے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی امید کی جارہی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے وزرا کے مابین مختلف یاداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 784486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش