0
Friday 22 Mar 2019 11:58

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 4 فیکٹریاں سیل، 5 افراد گرفتار

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 4 فیکٹریاں سیل، 5 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی حکام نے عوامی شکایات پر پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 فیکٹریوں کو سیل کرکے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پشاور کے علاقے گلبہار آفریدی گھڑی اور ہزار خوانی میں عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے اشیاء خوردونوش کی چار فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔ سیل کرنے والی فیکٹریوں میں نمکو، سویٹ، چورن اور ایک بیکری پروڈکشن یونٹ شامل ہیں۔ کارخانوں سے چائنہ سالٹ بھی برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق 5 افراد کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس سٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 784582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش