0
Friday 22 Mar 2019 22:03

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو’’نشانِ پاکستان‘‘ سے نوازا گیا

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو’’نشانِ پاکستان‘‘ سے نوازا گیا
اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ’’نشانِ پاکستان‘‘ سے نواز دیا گیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو’’نشانِ پاکستان‘‘ عطا کیا، تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا، سول و عسکری قیادت سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ بعد ازاں ملائیشین وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر صدر مملکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ملائیشیا سے تعلقات برادرانہ نوعیت کے ہیں، دونوں ممالک مزید تعاون کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھارتی جارحیت پر پاکستان نے ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا۔

تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وہ پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ ملنے اور یوم پاکستان کی تقریب میں مدعو کرنے پرشکر گزار ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں جبکہ سرمایہ کاری سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 784669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش