0
Sunday 24 Mar 2019 10:52

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں دو گاڑیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ خیشکی روڈ مہاجر کیمپ کے قریب پیش آیا، جہاں دو گاڑیوں میں تصادم ہوا، تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 784904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش