0
Monday 25 Mar 2019 10:48

باجوڑ میں آج سے تھری جی سروس شروع ہوگی

باجوڑ میں آج سے تھری جی سروس شروع ہوگی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قبائلی ضلع باجوڑ میں آج سے تھری جی سروس شروع جی سروس شروع کی جارہی ہے، جس کے باعث باجوڑ دنیا بھر کے ساتھ رابطے میں آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق اس اہم موقع پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ قبائلی نوجوانوں نے باجوڑ جلسے میں وزیراعظم عمران خان سے تھری جی نیٹ ورک فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ محمود خان نے آج سے علاقے میں تھری جی سروس فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے قبائلی نوجوانوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر تھری جی نیٹ ورک کے اجراء کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، علاقے میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر بھی جلد مکمل ہوجائے گی۔ وزیراعلٰی محمود خان نے بتایا کہ ایکسپریس وے تک رسائی کیلئے سرنگ کی تعمیر کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 785019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش