0
Wednesday 27 Mar 2019 14:03

گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کیلئے این او سی کی شرط ختم

گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کیلئے این او سی کی شرط ختم
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کیلئے این او سی کی شرط ختم کر دی گئی، وفاقی حکومت نے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے جی بی اور دیگر صوبوں کے سرحدی علاقوں کی مخصوص جگہوں کو نوگو ایریا قرار دیا ہے جبکہ دیگر تمام جگہوں پر سیاح آزادانہ سفر کر سکیں گے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیاچن سے صرف دس کلومیٹر کا علاقہ، پاک چین بارڈر کا دس کلومیٹر کا علاقہ، ایل او سی کا پانچ کلومیٹر جبکہ واخان (پاک افغان بارڈر) کا دس کلومیٹر کا علاقہ نوگو ایریا شمار ہو گا جہاں سیاحوں کے جانے پر پابندی ہو گی، اس کے علاوہ باقی تمام جگہوں کو سیاحوں کیلئے اوپن قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ممنوعہ علاقوں کی نشاندہی کیلئے سائن بورڈ نصب ہو نگے۔ واضح رہے کہ نون لیگ کی سابق حکومت نے گلگت بلتستان جانے والے غیر ملکی سیاحوں کو وزارت امور کشمیر کی این او سی کا پابند بنایا تھا جس کے خلاف مقامی لوگوں کے احتجاج کے بعد فیصلے کو عارضی طور پر واپس لیا گیا تھا، گذشتہ روز وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے غیر ملکی سیاحوں کیلئے این او سی کی شرط ختم کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 785428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش