0
Thursday 28 Mar 2019 17:43

خاصہ دار اور لیویز فورس کے خدشات کے ازالے کیلئے ٹیمیں تشکیل

خاصہ دار اور لیویز فورس کے خدشات کے ازالے کیلئے ٹیمیں تشکیل
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کی خاصہ دار اور لیویز فورس میں پائی جانے والی بے چینی کے خاتمے کیلئے اعلیٰ انتظامی اور پولیس حکام پر مشتمل 5 ٹیمیں تشکیل دے دی۔ یہ ٹیمیں قبائلی اضلاع میں لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سے ملاقاتیں کرکے 2 ہفتے کے اندر اندر بے چینی کے خاتمے کو یقینی بنائیں گی۔ خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری محمد سلیم خان کی جانب سے جاری کردہ صوبائی حکومت کے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کی خاصہ دار اور لیویز فورس میں پائی جانے والی بے چینی کے خاتمے کیلئے اُن کے ساتھ موثر رابطہ اور ان کے خدشات کے ازالے کیلئے 5 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق باجوڑ ضلع کیلئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن اور باجوڑ ضلع کے ڈپٹی کمشنر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے، مہمند اور خیبر کے قبائلی اضلاع کیلئے کمشنر پشاور ڈویژن، چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور، ریجنل پولیس آفیسر مردان اور ڈپٹی کمشنرز خیبر اور مہمند پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اورکزئی اور کرم کیلئے کمشنر کوہاٹ، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ اور ڈپٹی کمشنرز اورکزئی اور کرم پر مشتمل ٹیم، شمالی وزیرستان کیلئے کمشنر بنوں، ریجنل پولیس آفیسر بنوں اور ڈپٹی کمشنر نارتھ وزیرستان جبکہ جنوبی وزیرستان کیلئے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان، ریجنل پولیس آفیسر بنوں اور ڈپٹی کمشنر نارتھ وزیرستان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 785656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش