0
Saturday 30 Mar 2019 10:35

محکمہ داخلہ پنجاب نے این جی اوز کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ شروع کر دی

محکمہ داخلہ پنجاب نے این جی اوز کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ شروع کر دی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے این جی اوز کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ شروع کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی این جی او کو ملک دشمن سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے سکتے، ایسی تمام این جی اوز پر پابندی لگا دی جائے گی جو کالعدم جماعتوں اور شدت پسندوں کی حمایت دیگر ریاست مخالف کسی بھی سرگرمی میں ملوث پائی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض این جی اوز کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ وہ پاکستان میں شدت پسندی کے فروغ کیلئے کردار ادا کر رہی ہیں، جس کے بعد محکمہ داخلہ نے این جی اوز کی کڑی نگرانی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک سے شدت پسندی کے مکمل خاتمے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور دہشتگردی کو مکمل طور پر ختم کرنے میں حکومت سنجیدہ ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بیرون ملک سے بھی رابطوں کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں جن افراد یا این جی اوز کو بیرون ملک سے ڈکٹیشن ملتی ہے انہیں بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 785936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش