0
Sunday 31 Mar 2019 21:41

غاصب صیہونی رژیم کے جرائم کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ

غاصب صیہونی رژیم کے جرائم کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز - برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے سینکڑوں افراد نے فلسطینی عوام کے حق میں اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، جبکہ وہ اسرائیل کے جرائم، خاص طور پر غزہ کی پٹی پر حالیہ اسرائیلی ہوائی حملوں کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر "اسرائیل نسل پرست ہے"، "فلسطین پر قبضہ ختم کرو"، "اسرائیل کو اسلحہ بیچنا بند کرو" اور "عدالت برقرار کر کے فلسطین کی حمایت کرو" کے نعرے درج تھے۔ 

اس مظاہرے میں برطانیہ کی ٹریڈ یونینز، جنگ مخالف تنظیموں اور صیہونی مخالف یہودیوں نے بھی شرکت کی، جن کے نمائندوں نے مظاہرے کے دوران اپنی تقاریر میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے فی الفور خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں حالیہ مسلح جھڑپوں میں خاطرخواہ اضافے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے عالمی مقتدر طاقتوں سے مقبوضہ فلسطین میں فوری فائربندی کروانے کا مطالبہ کیا۔
 
یاد رہے مقبوضہ فلسطین خصوصا غزہ کی پٹی میں اسلامی مزاحمتی گروہوں اور غاصب اسرائیلی فوجیوں کے درمیان گزشتہ ایک ماہ سے جھڑپیں تیز ہو گئی ہیں۔ دوسری طرف غاصب اسرائیلی ریاست نے گزشتہ ہفتے فلسطینی مزاحمتی گروہوں بالخصوص حماس کے دفاتر پر متعدد ہوائی حملے انجام دینے کی خبر دی تھی اور کہا تھا کہ اس نے حماس کی دو چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل ہمیشہ سے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر اندھا دھند بمباری کرتی آئی ہے، جس کی وجہ سے انفراسٹرکچر کی تباہی کے ساتھ ساتھ ہر بار متعدد سویلین بھی جاں بحق اور زخمی ہو جاتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 786198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش