0
Sunday 31 Mar 2019 21:44

پی آئی اے نے حج آپریشن کی تیاریاں شروع کر دیں

پی آئی اے نے حج آپریشن کی تیاریاں شروع کر دیں
اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے حج آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ 300 خصوصی اور شیڈول پروازیں 65 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائیں گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے حج آپریشن میں بوئنگ 777 اور ایئربس 320 آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے حج آپریشن کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، سکھر اور کوئٹہ سے آپریٹ کرے گی۔ 300 خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 65 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پی آئی اے تمام ایئر پورٹس پر عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گی، جبکہ سندھ اور بلوچستان کیلئے وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر حج کرایہ ایک لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ قومی ایئرلائن نے پنجاب اور کے پی کے سے ایک لاکھ 10ہزار روپے کرایہ مقرر کر دیا۔ پی آئی اے وزارت مذہبی امور کی جانب سے مقرر حج کرایوں پر عمل درآمد کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 786199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش