0
Monday 1 Apr 2019 21:08

قبائلی ضلع کرم، فورسز کی گاڑی الٹنے سے ایف سی اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق

قبائلی ضلع کرم، فورسز کی گاڑی الٹنے سے ایف سی اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب فورسز کی گاڑی الٹنے سے ایف سی اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فورسز کی ایک گاڑی پاراچنار شہر سے پاک افغان سرحد کی طرف جارہی تھی کہ افغان سرحد اور علاقہ غوز گڑھی کے درمیان موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایف سی حوالدار جمیل، سول سروے ٹیم کے محمد رفیع، عالم زیب اور داؤد خان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں پاک آرمی کے لیفٹیننٹ فہیم، سپاہی صابر، سپاہی امین، سپاہی تصدیق اور سروے ٹیم کے شکیل اور مسعود شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے افراد فورسز کے ہمراہ افغان سرحد پر فینسنگ کے کام کے سروے کیلئے جارہے تھے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لئے پاراچنار پہنچا دیا گیا، جس کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 786359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش