0
Monday 8 Apr 2019 17:27

پاکستان میں مہنگائی کی بنیادی وجہ سودی نظام معیشت ہے، محمد حسین محنتی

پاکستان میں مہنگائی کی بنیادی وجہ سودی نظام معیشت ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ اسلامی و کرپشن فری پاکستان ہی خوشحال و مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے، مہنگائی کی بنیادی وجہ سودی نظام معیشت ہے، تبدیلی کا نعرہ دھوکہ قرآن و سنت کا نظام اور مخلص قیادت کو آگے لانے سے ہی ملک و قوم کو مہنگائی سمیت مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمر کوٹ، کنری، سامارو، چھور اور شادی پلی میں دعوت الی اللہ رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں منعقدہ عوامی دعوتی و تنظیمی اجتماعات سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر ابو اسامہ کھوکھر اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے بھی خطاب کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ جماعت اسلامی ظلم کے نظام کے خاتمے اور اسلام کے عادلانہ نظام کیلئے کوشاں ہے، کرپٹ قیادت و کرپشن نے ملک کو دیوالیہ بنادیا ہے، انسان کی عزت ایمان عمل اور اللہ کے خوف سے ہوتی ہے، مال و دولت کسی حد تک ضروری ہے مگر مقصد زندگی نہیں، اربوں روپے کے مالک پریشان اور نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 787568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش