0
Thursday 11 Apr 2019 19:19

قبائلی ضلع خیبر میں ٹریفک پولیس نظام رائج کرنے کا فیصلہ

قبائلی ضلع خیبر میں ٹریفک پولیس نظام رائج کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ قبائلی اضلاع میں خاصہ داروں اور لیویز کو پولیس محکمے میں ضم کرنے کے بعد ضلع خیبر میں ٹریفک پولیس کا نظام بھی رائج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سب سے پہلے ضلع خیبر کے اہلکاروں کو ٹریفک کے حوالے سے تربیت دی جائے گی اور اس کیلئے ابتدائی مرحلے میں عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی موبائل ڈرائیونگ لائسنس وین اور سٹاف اگلے ہفتے سے ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں، جمرود، باڑہ اور لنڈی کوتل کا دورہ کریں گے اور موقع پر مقامی لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت میسر کی جائے گی۔

سٹی ٹریفک پولیس پشاور ضلع خیبر پولیس میں ٹریفک برانچ کے قیام سے لیکر پولیس افسران کی تربیت اور عوام کیلئے آگاہی مہم تک تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کے خاصہ دار اور لیویز فورس کو بھی پولیس میں ضم کردیا گیا ہے۔ چند روز قبل وزیراعلٰی ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمودخان کا کہنا تھا کہ تمام لیویز اور خاصہ دار اہلکار پولیس فورس میں ضم ہوگئے، ان کے تمام تحفظات دور کردیئے ہیں، یہ 28 ہزار اہلکار ہیں جنہیں تربیت دینگے اور پولیس کی طرز پر ہی تمام رینکس، مراعات اور ترقیاں دی جائیں گی۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس کام کیلئے 6 ماہ کا وقت دیا گیا ہے اور یہ انضمام رواں سال اکتوبر تک مکمل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 788168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش