0
Saturday 13 Apr 2019 12:38

امام کعبہ کے دورہ لاہور کا شیڈول جاری کر دیا گیا

امام کعبہ کے دورہ لاہور کا شیڈول جاری کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ امام کعبہ شیغ عبداللہ بن عواد الجہنی کے دورہ لاہور کا شیڈول جاری کر دیا گیا، امام کعبہ 16 اپریل کو اسلام آباد سے لاہور آئیں گے، لاہور میں اعلیٰ حکام امام کعبہ کا استقبال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور پنجاب پیر سعیدالحسن اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی بھی امام کعبہ کے ہمراہ ہوں گے۔ امام کعبہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔ امام کعبہ متحدہ علماء بورڈ اور پاکستان علماء کونسل کے دفاتر کا دورہ بھی کریں گے۔ امام کعبہ پروفیسر سینیٹر ساجد میر کی دعوت پر مرکز جمعیت اہلحدیث راوی روڈ کا دورہ اور علماء کرام سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امام کعبہ الشیخ عبداللہ بن عواد الجہنی نماز مغرب بادشاہی مسجد اور نمازعشاء جامعہ اشرفیہ میں پڑھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 788412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش