0
Saturday 13 Apr 2019 23:21

آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کیلئے انکی رہائشگاہ آمد

آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کیلئے انکی رہائشگاہ آمد
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم میں حوصلہ نہیں کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔ شہباز شریف کی صاحبزادیوں کے گھر پر نیب اہلکاروں کی آمد پر اور مبینہ چھاپے کی خبر پر آصف زرداری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چادر اور چاردیواری کو صرف بزدل پامال کرتے ہیں، مائیں، بہنیں، اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم میں حوصلہ نہیں کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں، بہادر لوگ اداروں میں چھپ کر وار نہیں کرتے، عمران خان نے سیاست کو تنگ نظری سے آلودہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

آصف زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، ڈاکٹر قیوم سومرو اور سردار علی خان بھی تھے، جبکہ اس موقع پر مولانا لطف الرحمٰن، مولانا عبدالواسع، مولانا اسعد محمود و دیگر بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی مزاج پرسی اور خیریت دریافت کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں ممکنہ طور پر حکومت کے خلاف پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے اتحاد سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔ جس میں ممکنہ طو ر پر حکومت کے خلاف پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اتحاد سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اُن کے ای سی جی کے ساتھ مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 788506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش