0
Thursday 18 Apr 2019 23:17

ضلع چاڈورہ میں پولنگ مرکز کے نزدیک فورسز کیساتھ جھڑپیں

ضلع چاڈورہ میں پولنگ مرکز کے نزدیک فورسز کیساتھ جھڑپیں
اسلام ٹائمز۔ ایک خاتون سمیت تین شہری جمعرات کو وسطی کشمیر کے چاڈورہ علاقے میں اُس وقت زخمی ہوگئے جب قابض فورسز اور مظاہرین کے درمیان ایک مقامی پولنگ مرکز کے نزدیک جھڑپیں ہوئیں۔
حکومتی ذرائع نے کہا کہ مظاہرین نے بڈگام ضلع کے ہفرو گاؤں میں فورسز پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی۔ فورسز کی کارروائی میں ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی خاتون کو علاج کے لئے سرینگر منتقل کیا گیا جبکہ باقی ماندہ دو زخمیوں کا علاج چاڈورہ اسپتال میں جاری ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 789402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش