0
Thursday 18 Apr 2019 23:12

اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر کردئیے گئے

اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر کردئیے گئے
اسلام ٹائمز۔ فاقی حکومت کے اہم وزیر اسد عمر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنا دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 5 وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے ہیں، وزیراعظم نے اسد عمر کے وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کے بعد ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنانے کی منظوری دے دی اور کابینہ ڈویژن نے نئی تقرری سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ اقصادی ماہر حفیظ شیخ نجکاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ ہارورڈ اور کیمبرج یونیوسٹی سے منسلک رہے اور انہوں نے عالمی بینک میں بھی ملازمت اختیار کی تھی۔

اقتصادیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹر حفیظ شیخ ’ارجنٹینا میں نجکاری‘ کتاب کے مصنف بھی ہیں، ٹیلی کمیونی کیشن، ٹرانسپورٹ، ایوی ایشن اور بینکوں کی نجکاری میں مہارت رکھتے ہیں۔ حفیظ شیخ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں سیاست میں قدم رکھا تھا، 2002ء میں انہیں سندھ کا وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا، دو سال بعد انہیں وزیرِ اعظم کا مشیر برائے نجکاری اور سرمایہ کاری مقرر کیا گیا اور بعد میں وہ سینیٹر بھی منتخب ہوئے۔ بعد ازاں وہ 2010ء تا 2013ء وزیر خزانہ کے عہدے پر تعینات رہے۔
خبر کا کوڈ : 789403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش