0
Friday 19 Apr 2019 19:37

پی ڈی پی استحصالی سیاست کی علمبردار ہے، غلام احمد میر

پی ڈی پی استحصالی سیاست کی علمبردار ہے، غلام احمد میر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے پی ڈی پی کو تباہی کی جڑ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پی ڈی پی کی دغابازیوں پر اسے مزہ چکھایا جائے۔ غلام احمد میر نے بتایا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پی ڈی پی کی موقع پرست اور استحصالی سیاست کو ناکام بنایا جائے، کیوںکہ پی ڈی پی ہی وادی کشمیر میں نوجوانوں کے جسموں سے بہتے ہوئے لہو کی ذمہ دار ہے۔ ریاستی کانگریس کی طرف سے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے دیوسر کو لگام میں ایک میگاروڈ شو کے دوران پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے پی ڈی پی کو ریاست میں تباہی کی جڑ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ووٹران خلوص اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے پی ڈی پی کی دغابازیوں پر اسے مزہ چکھائیں۔

ریلی سے خطاب کے دوران غلام احمد میر نے کہا کہ پی ڈی پی کا حصول اقتدار کی خاطر ریاستی عوام کی اُمنگوں اور خواہشات کے ساتھ بھونڈا مذاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی دھوکہ بازی سے ریاست جموں و کشمیر بالعموم جبکہ جنوبی کشمیر کا حصہ بالخصوص بری طرح سے متاثر ہوا۔ انہوں نے ووٹران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے دوران اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے دوران پی ڈی پی کو دوبارہ ریاست میں تباہی اور لوٹ کھسوٹ کا موقع نہ دیں اور پارٹی کی طرف سے عوام کے ساتھ کی گئی دغابازیوں پر اسے مزہ چکھائیں۔
خبر کا کوڈ : 789504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش