0
Friday 19 Apr 2019 23:21

وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا امکان

وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا امکان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد اب پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبائی وزرا کی کارکردگی رپورٹ تیار کررہے ہیں جس کے بعد صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف اداروں نے پہلے ہی صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوا دی اور وزیراعظم آئندہ چند روز میں پنجاب بارے کچھ اہم فیصلے کریں گے جب کہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں بیوروکریسی کی تبدیلی سے ابتداء ہو چکی ہے، آنے والے دنوں میں وزیراعظم عمران خان بہتری کے لئے بڑے فیصلے کریں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کی جس کے بعد وزیرخزانہ اسد عمر سمیت متعدد وزرا سے وزارت واپس لے لی جبکہ کچھ کے قلمدان تبدیل کر دیئے۔
خبر کا کوڈ : 789567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش