0
Saturday 20 Apr 2019 13:04

وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کی ناراضگی دور کر دی

وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کی ناراضگی دور کر دی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کی ناراضگی دور کر دی۔ باخبر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اہم رہنما اور گورنر پنجاب چودھری سرور کی جانب سے گورنر کے عہدے سے استعفی وزیراعظم کو بھجوانے کے بعد عمران خان نے گورنر پنجاب کو فوری طور پر طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے طلب کئے جانے پر چودھری سرور  وطن واپس پہنچ گئے اور وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں پنجاب کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں مجموعی معاملات پر بات چیت کی گئی جس میں وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد پنجاب میں وزیراعلی عثمان بزداراور صوبائی کابینہ میں تبدیلیوں کا بارے صلاح مشورے کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری سرور پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں اور ق لیگ کی قیادت کی جانب سے پنجاب کی اہم وزارتوں میں بیوروکریسی کے ذریعے مداخلت پر ناراض ہوکر بیرون ملک چلے گئے تھے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور کا موقف ہے کہ تحریک انصاف جس کا ایجنڈا ’’تبدیلی‘‘ اور صاف شفاف قیادت کو امور مملکت سونپنا ہے وہ اپنے ایجنڈے سے ہٹتی جا رہی ہے اور (ق) لیگ کی قیادت کا کردار پر پہلے ہی بڑے داغ اور دھبے ہیں اور ماضی میں بھی مشکوک سرگرمیاں رہی ہیں، انہیں تعلیم، صحت اور ریونیو جیسے اہم شعبوں میں بیوروکریسی کے ذریعے مداخلت کی کھلی چھٹی دی رکھی ہے، جس سے تحریک انصاف کی ساکھ عوام میں بری طرح متاثر ہو گی۔ تاہم وزیراعظم نے چودھری سرور کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے تحفظات دور کر دیئے جائیں گے جس کے بعد چودھری سرور نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 789658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش